(ویب ڈیسک ) ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کی جانب سے دوسرے انسان کے دماغ میں کامیابی سے کمپیوٹر چپ نصب کردی گئی ہے۔
اس بات کی تصدیق ایلون مسک نے خود ایک پوڈ کاسٹ میں کی ہے۔
واضح رہے کہ اس کمپیوٹر چپ کامقصد معذور مریضوں کو اپنے خیالات سے ڈیجیٹل ڈیوائسز استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
فی الحال نیورالنک اس ڈیوائس کی آزمائش کی جار ہی ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں پہلے انسان میں اس چپ کو نصب کی گئی تھی۔جس کے بعد وہ ویڈیو گیمز کھیلنے ، انٹرنیٹ براؤزنگ ، سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
اس حوالے ایلون مسک نے ایک پوڈ کاسٹ میں دوسرے انسان کو کمپیوٹر چپ نصب کرنے سے متعلق بتایا۔انہوں نے کہا کہ ریڑھ کی ہڈی میں انجری کے باعث یہ مریض معذور ہوا تھا۔ مریض کے دماغ میں نصب چپ کے 400 الیکٹروڈز درست کام کر رہے ہیں۔
ایلون مسک نے بتایا کہ دوسری چپ بہت زبردست کام کر رہی ہے۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نیورالنک نے دوسرے مریض کی سرجری کب کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیورالنک کی جانب سے کلینیکل ٹرائلز کے دوران 8 مزید مریضوں کے دماغوں میں اس کمپیوٹر چپ کو نصب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ( ایف ڈی اے) کی جانب سے کمپنی کو گزشتہ سال انسانوں کے دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دی تھی۔