اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رشتہ داروں کی فائرنگ سے جاں بحق

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رشتہ داروں کی فائرنگ سے جاں بحق

جھنگ. اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو اپنے آ بائی گاؤں میں قتل کر دیا گیا. واقعہ تھانہ لنگرانہ چنیوٹ کی حدود میں خاندانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا.

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر اپنے آبائی گھر چک 237 میں آئے ہوئے تھے. رشتہ داروں نے عمران جعفر کوتلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا . اطلاع ملتے ہی تھانہ لنگرانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی.جائے وقوعہ سے شواہد وغیرہ اکٹھے کئے جا رہے ہیں, نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ منتقل کیا جا رہا ہے.

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے فائرنگ سے اسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، اور افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔