لاہور (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی کے بعد آبی آلودگی کے خاتمہ پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فضائی آلودگی ہی نہیں پاکستان میں دریاؤں کی الودگی کی صورتحال بھی تشویش حد تک بڑھ چکی ہے۔ وزیر اعظم نے سینئیر وزراء پر مشتمل کلائیمٹ چینج کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ اجلاس ساڑھے بارہ بجے ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر آبی وسائل مونس الہٰی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور متعلقہ حکام کو بھی اجلاس میں بلالیا گیا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری چوزیر توانائی حماد اظہر، وزیر اقتصادی امور عمر ایوب، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی شریک ہوں گے۔ دریاوں کا پانی جنگلی حیات آبی حیات، انسانی صحت اور فضلوں کے لئے بھی خظرناک بن گیا۔ پاکستان کا کوئی دریا بھی الودگی سے پاک ہے، دریائے سندھ کا پانی سب سے آلودہ ہے۔ کمیٹی فصلوں کے لئے آلودگی سے پاک پانی کی فراہمی یقینی بنانے بارے پالیسی بنائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان دریاوں کے پانی کو الودگی سے پاک بنانے کے لئے اہم فیصلے کریں گے۔