اداکار ببرک شاہ کا چار سالہ بیٹا انتقال کر گیا

اداکار ببرک شاہ کا چار سالہ بیٹا انتقال کر گیا
پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار ببرک شاہ کے 4 سالہ بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ببرک شاہ نے یہ افسوسناک خبر اپنے مداحوں کو فیس بک اکاؤنٹ پر دی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیٹے زاویار شاہ کی 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات سے آگاہ کیا کہ ان کے بیٹے اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں۔ اداکار ببرک شاہ نے لکھا کہ میرے تمام بیٹوں میں سے میرا یہ بیٹا سب سے زیادہ ذہین اور بہترین تھا، اللہ پاک اس کی مغفرت فرمائیں، میں اسے ہمیشہ یاد کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ہماری ملاقات دوبارہ ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیٹے کیلئے دعا کرنے والے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کہا جارہا ہے کہ ببرک شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بیٹے کی موت پانی کے ٹینک میں ڈوبنے کے باعث ہوئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔