" انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گے "

اسلام آباد (پبلک نیوز) شیخ رشید احمد خان نے کہا ہے کہ آج پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے، ہندوستان کے فاشسٹ چہرے کو بے نقاب کیا ہے، سات دہاہیوں سے لیکن ایک کروڑمظلوم کشمیری دنیا کا ضمیر جاگنے کے منتظر ہیں۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آج غاصب ہندوستان کے خلاف عملی اقدامات کا وقت آ چکا ہے، دنیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، فاشسٹ ہندوستان کو آج اگر کشمیریوں سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف ظلم سے نا روکا گیا تو خطے میں بد امنی پیدا ہوگی، کشمیریوں کو ظلم و جبر سے مزید قید نہیں رکھا جا سکتا۔

شیخ رشید کا کہان تھا کہ آج کا کشمیری نوجوان اپنی آزادی کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے، انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گے، ہندوستان سے آزادی مظلوم کشمیریوں کا مقدر ہے، آج نہیں تو انشاءللہ کل ضرور۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔