(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ وفاص اکرم نے کہا کہ کس منہ سے موجودہ وزیراعظم اس قوم کا سامنا کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ وقاص نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں، تمام تر ثبوت ہمارے پاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فسطائیت کی حدیں پار کیں، نہتے مظاہرین پر گولیاں چلائیں گئیں، حقیقت بتانے والے صحافیوں کو بھی اٹھا لیا گیا ، ڈرایا دھمکایا گیا، انٹرنیشنل میڈیا، بی بی سی اور گارڈین کی کوریجز میں سب کچھ واضح ہے۔
شیخ وقاض اکرم نے کہا کہ جھوٹ بولتے ہیں کے ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی، کبھی کہتے ہیں کہ مظاہرین ریڈ زون کی طرف بڑھ رہے تھے اس لیے، یعنی اس لیے گولیاں چلائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست تو ماں ہوتی ہے، اس ماں نے اپنے ہی بچوں کو مارا، کس منہ سے موجودہ وزیراعظم اس قوم کا سامنہ کریں گے۔
شیخ وفاص اکرم نے کہا کہ ہمارے ڈیٹا کے مطابق ایبٹ آباد اور چارسدہ سے ہمارے2، 2 کارکن ، شانگلہ، مردان، کوٹلی ستیاں، اسلام آباد اور ڈی جی خان کا ایک ایک رکن شہید ہوا، پشین اورہری پور کے ایک ،ایک کارکن سمیت 12کارکنان شہید ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا جمع کیا ہوا ڈیٹا ہے۔