(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چئیرمین پرویز خٹک کے بانی پی ٹی آئی، جنرل (ر)باجوہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے لے آئے ہیں ۔
پرویز خٹک نے نوشہرہ میں جلسے کے دوران عمران خان اور جنرل باجوہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے لے آئے ہیں ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان اور جنرل باجوہ کا مجھ پر اعتماد تھا ، باجوہ کے ساتھ تمام میٹنگ میں کیا کرتا تھا ۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک دن جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہینڈز اپ ،میں نے کہا کیوں؟، جنرل باجوہ نے کہا کہ روزانہ آتا ہو ں تو عمران خان کہتا ہے نوازشریف کو جیل میں ڈال دو، شہباز کو جیل میں ڈال دو، باجوہ نے مجھے کہا کہ میں مزید نہیں کرسکتا عمران خان مجھ سے ظلم کروانا چاہتےہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان روزانہ ان سب کو بے جا گرفتار کرنے کے احکامات دیتے تھے، نیب کو روزانہ ٹیلی فون کیا کرتا تھا کہ فلاں کو گرفتار کرلو، فلاں کو گرفتار کرلو ، اگر عمران خان سہی حقیقی کیسز بناتے تو عدالت ان کو سزائیں دیتی، لیکن سب ڈرامے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیر ین نے بتایا کہ باجوہ کا اگر اختلاف عمران خان کے ساتھ آیا ہے تو صرف ان ہی باتوں پر آیا ہے ، باجوہ کہتا تھا کہ لوگوں کے ساتھ ظلم و زیادتی مزید نہیں کرسکتا اور عمران مجھ سے ظلم کروانا چاہتے ہیں۔ ظلم کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہیں آج خود عمران جیل میں پڑا ہے۔
پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان انتہاپسند شخص تھا، اس ملک کا دشمن تھا ، قرآن پاک پر قسم کھاتا ہوں عمران خان ایک فساد اور اس ملک میں انتشار چاہتے ہیں، عمران خان اس ملک کو فوج کے ساتھ لڑوانا چاہتے ہیں، ہمارے فوج کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، آج انڈیا، ایران ہمارے ساتھ لڑ رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے نظر میں عمران خان انڈیا کا ایجنٹ ہے جو اپنے ہی فوج کے خلاف ہے، جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاوس پر حملے کرنے والا اس ملک کا غدار ہے دشمن ہے۔