ٹیلی نار نے دنیا کے سب سے ٹھنڈے براعظم میں موبائل فون اسٹیشن قائم کردیا

ٹیلی نار نے دنیا کے سب سے ٹھنڈے براعظم میں موبائل فون اسٹیشن قائم کردیا
کیپشن: Telenor has set up a mobile phone station in the world's coldest continent

ویب ڈیسک: ٹیلی نار نے نئی تاریخ رقم کردی۔ مشہور موبائل کمپنی دنیا کے سب سے ٹھنڈے براعظم میں پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار نے براعظم انٹارٹیکا میں پہلا موبائل فون اسٹیشن قائم کردیا۔ اس حوالے سے رائٹرز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برف میں ڈھکے پہاڑوں میں ایک ٹرک موبائل فون اسٹیشن پر کام کررہے ورکرز کو سہولیات کی فراہمی کیلئے جارہا ہے۔

رائٹرز کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو میں ورکرز کو موبائل فون اسٹیشن کی تنصیب میں مصروف عمل دکھایا گیا ہے۔ ٹیلی نار دنیا کے انتہائی ٹھنڈے خطے میں موبائل فون اسٹیشن قائم کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔

Watch Live Public News