وزیر اعلی پنجاب کا اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا عندیہ

وزیر اعلی پنجاب کا اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا عندیہ
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کا عندیہ دے دیا۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینا گورنر کے غیرقانونی آرڈر کو تسلیم کرنے کے مترادف ہو گا اور یہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو کام کر رہے ہیں وہ بزدار حکومت کر لیتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ سانحہ وزیرآباد کی تحقیقات سے متعلق وزیراعلی پنجاب نے کہا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لیڈرشپ ذمہ دارانہ بیان دے۔ آئی جی پی ٹی آئی کا، پنجاب حکومت پی ٹی آئی کی ہے، سپاہی اور محرر بھی بےشک جو مرضی لگا لیں۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف خدا کا خوف کرے، 25 تاریخ کو جو حال ہوا تھا وہ یاد کر لیں، ناشکری نہ کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب جیسا لیڈر نہیں پیدا ہو گا، قائداعظم کے بعد اتنا اونسٹ لیڈر پہلی بار پیدا ہوا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔