’وزیر اعظم کے منصوبے شیخ چلی کے خواب ہیں‘

’وزیر اعظم کے منصوبے شیخ چلی کے خواب ہیں‘
گوادر ( پبلک نیوز) ترجمان جے یو آئی ف محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے سارے منصوبے شیخ چلی کے خواب ہیں، ملک شیخ چلی کے خوابوں پر نہیں چلا کرتے۔ گوادر کے عوام پینے کے صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں، وزیراعظم کے اس میگا دورے میں اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ وزیر اعظم  عمران خان کے دورہ گوادر پررد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے عوام کے لئے پانی کا ایک ذریعہ وہاں موجود ایک ڈیم ہے، بارش ہو تو پانی ہوتا ہے ورنہ نہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیم پر لگایا گیا فلٹر پلانٹ بھی کرپشن کی نذر ہوگیا۔ ماہی گیروں، مزدوروں اور مقامی لوگوں کے لئے آج گوادر نوگو ایریا بنایا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو دوسروں کی چیزیں استعمال کرنے کا شوق ہے، پورے ملک کی طرح گوادر میں بھی سابق حکومتوں کے منصوبوں پر ہاتھ صاف کیا گیا۔ گودار کے عوام آج بھی ایرانی بجلی استعمال کر رہے ہیں۔ گوادر کی ترقی کے لئے دس ارب ڈالر کی رقم کراچی میں انویسٹ کی جائے گی، ایسے میں بلوچستان کی ترقی کے نعرے کس حد تک درست ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔