علیزے شاہ کو سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

علیزے شاہ کو سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا
ویب ڈیسک: پاکستان میں صف اول کی اداکارہ، ماڈل اور سنگر علیزے شاہ ایک بار پھر ناقدین کے نشانے پر آ گئی ہیں۔ یہ دوسری بار ہے جب وہ اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آئی ہیں۔ اداکارہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ منفرد لباس اور فیشن ٹرینڈز کی وجہ سے بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ انھوں نے کل رات سٹائل ایوارڈز تقریب میں حصہ لیا۔ اس دوران انھوں نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا۔ جس کے بعد وہ ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہیں علیزے شاہ نے ایوارڈ تقریب میں مغربی طرز کی سیاہ رنگ کی نیٹ کی میکسی پہنی اور ناقدین کو تنقید کے نشتر برسانے کا موقع مل گیا۔ بلاشبہ علیزے کے علاوہ بھی کافی اداکارائیں تقریب میں موجود ہیں اور انھوں نے بھی کافی بولڈ لباس پہن رکھے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔