لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض خان کو بڑا ریلیف دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض خان کو بڑا ریلیف دیدیا
لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض خان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے اسلحہ لائسنس معطل کرنے اور بلٹ پروف گاڑی کا اجازت نامہ واپس لینے کے نوٹیفیکشنز معطل کر دیے ہیں۔ تفصیل کے مطابق صحافی عمران ریاض خان کے اسلحہ لائسنس معطل کرنے اور بلٹ پروف گاڑی کا اجازت نامہ واپس لینے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس شہباز علی رضوی نے صحافی عمران ریاض خان کی دو درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے اسلحہ لائسنس غیر قانونی طور پر معطل کر دیے ہیں۔ عمران ریاض جان نے درخواست میں کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، تھریٹس موجود ہیں، اسی لئے اسلحہ اور بلٹ پروف رکھی ہے۔ اسلحہ لائسنس معطل کرنے کے احکامات قانونی طور پر درست نہیں ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ بلٹ پروف گاڑی کا اجازت نامہ واپس لینا بھی غیر آئینی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفیکیشن معطل کرکے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔