ایاز امیر نے لاہور ہائیکورٹ بار روم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں ایکسٹینشن کے معاملے پر بات کی، اگلے روز ہی اس کا ریکشن پھر مجھے ملا. ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے حکومت کی اور فوج کا مورال ڈاون ہوا، آپ عزت سے نوکری کریں. ایاز امیر کا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں میں آرمی چیفس کی جب مدت ملازمت پوری ہو جاتی ہے تو وہ نوکری چھوڑ دیتے ہیں، مگر یہاں ایسی کونسی جنگ ہے کہ یہ عہدہ نہیں چھوڑتے، راحیل شریف نے بھی نواز شریف سے ایکسٹینشن مانگی ہے، انکی کتاب میں یہ ایکسٹینشن کا چیپٹر ہونا چاہیے. ایاز امیر نے مزید کہا احسن بھون صاحب آپ تاحیات صدر سپریم کورٹ رہ سکتے ہیں مگر ادھر کچھ ایسی ہی صورتحال ہے، جس دن حملہ ہوا اس دن کچھ لوگوں نے آکر بتایا کہ ہم محکمہ آبپاشی سے ہیں، مجھے ان لوگوں نے کہا کہ باجوہ پر ہاتھ ہلکا رکھا کریں.