پی سی بی نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا

پی سی بی نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا
کیپشن: PCB has released the schedule of Pakistan England Test series

ویب ڈیسک: (علی زیدی) انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دوران 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز پاکستان کے 3 مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2023-25 کے 3 میچوں کی سیریز کا مکمل شیڈول جاری کردیا ہے۔ 

شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کراچی روانہ ہوجائے گی اور 15 سے 19 اکتوبر تک دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پی سی بی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق سیریز کا آخری میچ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ 

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 3 میچوں کا شیڈول:

پہلا ٹیسٹ: ملتان 7 تا 11 اکتوبر

دوسراٹیسٹ: کراچی 15 تا 19 اکتوبر

تیسرا ٹیسٹ: راولپنڈی 24 تا 28 اکتوبر

Watch Live Public News