اسلام آباد ( پبلک نیوز ) ایوان بالا کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے چیئر پرسنز کا تقرر کر دیا گیا ٗ سینٹ سیکرٹریٹ میں 37 قائمہ کمیٹیوں کیلئےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری ٗ سینٹ سیکرٹریٹ کے جوائنٹ سیکرٹری کمیٹیز محمد زبیر تھیم نے نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ سینٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں کے چیئر پرسنز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جے یو آئی کے سینٹر طلحہ محمود سینٹ کمیٹی فنانس ، ریونیو ٗ پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ٗ داخلہ کے چیرمین تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز ٗ مواصلات کے چیرمین بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس احمد عمر احمزئی ٗ سینٹ کمیٹی میری ٹائم افئیر کی چیرمین پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد جبکہ سینٹ کمیٹی رولز اینڈ پروسیجر کے چیرمین سینیٹر طاہر بزنجو ہوں گے۔ سینٹ کمیٹی ایوی ایشن کے چیرمین سینیٹر ہدایت اللہ ٗ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید قائمہ کمیٹی وزارت دفاع ٗ پیپلزپارٹی کی شیری رحمان قائمہ کمیٹی وزارت خارجہ ٗ سینٹ کمیٹی صنعت و پیداوار کے چیرمین ایم کیوُ ایم کے سینیٹر فیصل علی سبزواری ٗ سینٹ کمیٹی حکومتی یقین دہانیاں کے چیرمین مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا جبکہ سینٹ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کے چیرمین مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا مقبول احمد ہوں گے۔مزید برآں سینٹ کمیٹی قانون و انصاف کے چیرمین تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر ٗ سینٹ قائمہ کمیٹی وزارت اطلاعات و نشریات کے چیرمین تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید ٗ سینٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کے چیرمین تحریک انصاف کے سینیٹر عبدالقادر ٗ سینٹ قائمہ کمیٹی توانائی کے چیرمین تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٗ سینٹ قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے چیرمین پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر ٗ سینٹ قائمہ کمیٹی ڈیلیگیٹڈ لیجیسیلشن کے چیرمین پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک ٗ سینٹ قائمہ کمیٹی ڈیولیشن کے چیرمین جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد ہوں گے۔سینٹر مظفر حسین شاہ چیئر مین قائمہ کمیٹی فوڈ اینڈ سیکورٹی ٗ مسلم لیگ ن کے سینٹر مصدق ملک وزارت آبی وسائل ٗ تحریک انصاف کے سینیٹر ولید آقبال قائمہ کمیٹی وزارت انسانی حقوق ٗ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ ٗ تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری قائمہ کمیٹی وزارت انسداد منشیات ٗجبکہ سینٹ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کی چیرمین سینیٹر سیمی ایز دی ہوں گی۔ سینٹ کمیٹی دفاعی کیلئے سینیٹر دلاور خان ٗ سینٹ کمیٹی تعلیم و تربیت کیلئےمسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی ٗ سینٹ قائمہ کمیٹی وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان ٗ سینٹ قائمہ کمیٹی کشمیر افئیر کیلئے چیرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر ٗ سینٹ قائمہ کمیٹی غربت مٹائو کیلئے سینیٹر نصیب اللہ بازائی ٗ سینٹ قائمہ کمیٹی وزارت ہیلتھ سروسز کیلئے تحریک انصاف کے سینیٹر ہمایوں خان مہمند ہوں گے۔