ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب حکومت نے اپنے دارالحکومت میں موسیقی کی محفلیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ان محفلوں پر پابندی لگا دی گئی تھی جنھیں کورونا کا زور ٹوٹنے پر دوبارہ سے شروع کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ موسیقی کی ان محفلوں میں 40 فیصد لوگوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان محافل میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کے لیے کورونا ویکسین ضروری ہے جبکہ شرکت کرنے والے افراد ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کے پابند ہوں گے۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
استعدادات حفلة الرياض اليوم اصاله ونبيل @AssalaOfficial @nabeelshuail pic.twitter.com/GsJJNtosZR
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) June 3, 2021
یہ بھی یاد رہے کہ سعودی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق صرف ریاض میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12 سو زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 16 اموات بھی ہوئیں۔