بلےکانشان،انٹرا پارٹی الیکشن،لاہورہائیکورٹ کافل بنچ تشکیل

بلےکانشان،انٹرا پارٹی الیکشن،لاہورہائیکورٹ کافل بنچ تشکیل
کیپشن: بلےکانشان،انٹرا پارٹی الیکشن،لاہورہائیکورٹ کافل بنچ تشکیل

پبلک نیوز:(سلیمان اعوان) لاہور ہائیکورٹ  نے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے اور بلے کا نشان واپس لینے کے کیخلاف درخواستوں پر فل بنچ بنانے کا فیصلہ جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت درخواستوں کو فل بنچ میں لگانے کی ہدایت کرتی ہے،عدالت درخواستوں کو چیف جسٹس کو بھجوا تی ہے،مناسب تھا کہ  پہلے سے زیر التوا فل بنچ ہی اس درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر   فیصلہ کرے گا ۔یہی فل بنچ  درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ کرے۔

فیصلے میں کہاگیا ہے کہ درخواست گزاروں کے وکیل کی استدعا کی روشنی میں درخواستوں کو اگلے ہفتے فل بنچ میں لگایا جائے،جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری عمرایوب، چیئرمین بیرسٹر گوہرِ خان کی جانب سے درخواست پر سماعت  کا  دو صفات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

درخواستوں میں الیکشن کمیشن ور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 17(2)کے تحت الیکشن کمیشن  سیاسی جماعت کے انٹرا پارٹی الیکشن کراتی ہے،الیکشن ایکٹ میں کی گئی  201, 94 سمیت متعدد دفعات آئین پاکستان سے متصادم ہے،پی ٹی آئی کا انتخابی نشان نہ ہونے کی بناء پر الیکشن نہیں کرانے دیئے جارہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس کالعدم قرار دے،عدالت پی ٹی آئی کو بلے کا نشان الاٹ کرنے کا حکم دے ،عدالت انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے سیکشن 201, 94 سمیت دفعات رولز کو کالعدم قرار دے ۔

Watch Live Public News