بھارتی انتخابات: کون کون سے بولی ووڈ اداکار کامیاب ہوئے؟

بھارتی انتخابات: کون کون سے بولی ووڈ اداکار کامیاب ہوئے؟

ویب ڈیسک: بھارتی انتخابات: سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والی بھارتی ریاست کے عام انتخابات پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہیں ، لوک سبھا انتخابات میں جہاں بڑے بڑے بھارتی رہنماؤں نے حصہ لیا، وہیں بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے بھی الیکشن میں اپنی قسمت آزمائی اور بڑے مارجن سے کامیابی بھی حاصل کی۔

بھارت میں  لوک سبھا کی 543 نشستوں پر ہونے والے عام انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا اور الیکشن کمیشن نے تمام نشستوں کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق 2024 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 240 نشستوں کے ساتھ سب سے آگےرہی، انڈین نیشنل کانگریس 99 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور سماج وادی پارٹی 37نشستوں کے ساتھ تیسری نمبر پر رہی۔

آل انڈیا ترینامول کانگریس کزاغم 29 اور تیلگو دیسام 16 اور جنتا دل نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ شیو سینا (یو بی ٹی) نے 9 نشستیں اپنے نام کیں۔

7 مرحلوں میں ہونے والے الیکشن میں جہاں منجھے ہوئے سیاستدانوں نے حصہ لیا وہیں اس بار بھی بھارتی اداکاروں نے الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔

انڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی انتخابات میں ہیما مالنی، شتروگن سنہا، راج ببر، کنگنا رناوٹ اور یوسف پٹھان سمیت دیگر معروف شخصیات نے غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی سمیٹی۔

انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق کنگنا رناوٹ نے ارونا چل پردیش، شتروگن سنہا نے مغربی بنگال، ہیما مالنی نے اترپردیش جب کہ روی کشن نے بھی اتر پردیش سے کامیابی حاصل کی۔

وہیں بھارتی سابق کرکٹر یوسف پٹھان بھی مغربی بنگال سے انتخابی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

علاوہ ازیں اداکار سریش گوپی کیرالا،اداکار کیرتی آزاد نے مغربی بنگال میں فتح حاصل کی۔

واضح رہے بھارتی انتخابات کی دوڑ میں 2700 سے زائد سیاسی جماعتیں اور 8 ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا اور کئی بڑے ناموں کو شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Watch Live Public News