اسلام آباد (پبلک نیوز) قاتل وائرس کے وار جاری، خیبرپختونخوا کا ایک اور مسیحا چل بسا۔ کورونا وائرس سے خیبر پختون خواہ میں اور ایک اور ڈاکٹر شہید ہونے سے شہداء ڈاکٹرز کی تعداد 47 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے خیبر پختون خواہ میں اور ایک اور ڈاکٹر شہید ہوگیا اور شہداء ڈاکٹرز کی تعداد 47 ہوگئی۔ ڈاکٹر صغیر احمد سینر میڈیکل آفیسر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کے ڈی ایم ایس تھے۔ ڈاکٹر کورونا کا شکار ہوئے تھے اور گردوں فیل ہونے کی وجہ سے وینٹیلٹر پر تھے۔
طویل علالت کے بعد الشفاء ہسپتال اسلام اباد میں وفات پا گئے۔ ۔نماز جنازہ آج ٹی آئی پی کالونی ہری پور میں ادا کی جائے گی