Yemeni army says hits Saudi Aramco in Jeddah at dawn with ‘winged Missile type 2’ pic.twitter.com/8oXIDeoQe7
— PTVBreaking (@PTVBreaking1) March 5, 2021
لاہور(پبلک نیوز) ملک بھر میں مہنگائی کا پارہ پھر سے چڑھنے لگا.4 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 14.95 فیصد پر پہنچ چکی ہے.پاکستان شماریات بیورو نے گزشتہ ہفتے کے مہنگائی اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں.حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابوپانےکے اعلانات تو کیے جارہے ہیں مگر ملک بھر میں مہنگائی بے لگام ہوچکی ہے اور عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوچکا ہے.گزشتہ ہفتے جائزہ لی گئی 51 اشیاء میں سے 22 کی قیمت میں اضافہ 5 میں کمی اور 24 میں استحکام ریا. ایک ہفتے میں چکن کی قیمت میں 5.3 فیصد ، کیلا 4.2 فیصد، آلو 3.7 فیصد، چینی 2.8 فیصد، پیاز 2.2 فیصد اور انڈوں میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا ہے. گزشتہ ہفتے لہسن کی قیمت میں 6 فیصد، آٹا کے تھیلے میں 0.8 فیصد اور ٹماٹر میں 0.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے.ایک ہفتے میں چکن کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا،چکن کی قیمت 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 263 روپے فی کلو ہوگئی ہے. چینی کی قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 96.68 روپے فی کلو ہوگئی.دال ماش دھلی ہوئی 258 روپے سے بڑھ کر 261.32 روپے فی کلو تک جا پہنچی.