اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ترکیہ میں سات افراد گرفتار

اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ترکیہ میں سات افراد گرفتار
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ترکی نے کہا ہے کہ اس نے سات افراد کو حراست میں لیا ہے، جن میں ایک خصوصی جاسوس بھی شامل ہے، جس پر اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس سروس کے لیے جاسوسی کا شبہ ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق ترکی کی جاسوس ایجنسی اور استنبول کی انسداد دہشت گردی پولیس کے آپریشن سے ظاہر ہوا کہ مشتبہ افراد نے رقم کے لیے موساد کو معلومات فراہم کی تھیں۔

یہ چھاپے ایک ایسے وقت میں مارے گئے ہیں جب جنوری میں ترک حکام نے اغوا کی منصوبہ بندی اور موساد کے لیے جاسوسی کے شبے میں 34 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

استنبول کے استغاثہ نے اس وقت کہا تھا کہ 12 دیگر مشتبہ افراد مفرور ہیں۔

اکتوبر 2023 میں غزہ پر جارحیت کے آغاز کے بعد سے اسرائیل سے ترکی کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کے سخت ترین ناقدین میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے نتن یاہو کا موازنہ ایڈولف ہٹلر سے کیا ہے اور اسرائیل کے مغربی اتحادیوں سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں کی جانے والی ’ریاستی دہشت گردی‘ کی حمایت ترک کر دیں۔

Watch Live Public News