بابر اعظم کے لیے ایک اور اعزاز

بابر اعظم کے لیے ایک اور اعزاز

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے اپریل کے مہینے کے بہترین پلیئرز کو شارٹ لسٹ کر دیا۔

آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کر دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے فخر زمان بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ نیپال کے کوشل بروتھل بھی فہرست میں شامل ہیں۔

آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ میں آسٹریلیا کی دو اور نیوزی لینڈ کی ایک کرکٹرشامل ہے۔فینز کے ساتھ کرکٹ ایکسپرٹ کا پینل ووٹنگ کے ذریعے پلیئرآف دی منتھ کا انتخاب کرے گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔