لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی زندگی کے اہم حقائق سے پردہ اٹھایا.
جویریہ نے اپنی فیملی اور قریبی رشتہ داروں سے متعلق ایک الجھن کو دور کرتے ہوئے کہا " ان کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد نے آپس میں شادی کی تھی، جویریہ کے والد کوئی اور تھے جبکہ شمعون کی والدہ بھی ان کے والد کی پہلی بیگم تھیں۔ بعد ازاں جویریہ اور شمعون بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے، جبکہ ان دونوں کی بہن انوشے عباسی جو جویریہ کی والدہ اور شمعون کے والد کی اولاد ہیں.
جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے وہ ایک نجی چینل کے پروگرام میں بطور ناظر شریک ہوئی تھیں اور یہیں ان کی ملاقات کافی لوگوں سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نائلہ جعفری کو دیکھ کر انہوں نے آٹو گراف مانگا تاہم نائلہ نے کہا کہ آٹو گراف چھوڑو پہلے آڈیشن دو۔ بعد ازاں جویریہ نے کاظم پاشا کے سیریل سے اداکاری کی شروعات کی اور اسی سیریل سے انہیں پہلا ایوارڈ بھی ملا۔
جویریہ نے بتایا کہ ان کی زندگی پر ایک ڈرامہ سیریل بھی بنایا گیا۔ڈرامے ہم تم میں عتیقہ اوڈھو، ساجد حسن ، عامینہ شیخ اور محیب مرزا نے اداکاری کی۔