”76فیصد ہدف حاصل، 26لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی “

”76فیصد ہدف حاصل، 26لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی “
لاہور (پبلک نیوز) سینئر و زیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گندم خریداری کا76فیصد ہدف حاصل،26لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم خرید لی۔ صوبے میں 98فیصد سے زائد باردانہ تقسیم، مراکز پر سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔جاری کردہ خصوصی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک گندم خریداری مراکز پر کسانوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایات پر کاشتکاروں سے 1800روپے فی من گندم لے رہے ہیں۔ کسان اور صارف کے مابین موجود مڈل مین کا کردار کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کاشتکار اپنی گندم محکمہ خوراک کے خریداری مراکز پر بلا جھجک فروخت کر سکتے ہیں۔ پنجاب بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ خوراک نے منڈی بہاؤالدین میں گندم کی 11500 بوریاں ضبط کر لیں۔ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ ڈویژن سے گندم کی 27600بوریاں تحویل میں لے لی گئیں۔ بہاولپور کے نجی گوداموں سے گندم کی 12ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔ سیالکوٹ،وزیر آباد،نوشہرہ ورکاں،کامونکی اور دیگر شہروں میں بھی گندم پکڑ لی گئی۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ صوبے میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کسی دباؤ کے بغیر کاروائیاں جاری رہیں گی۔ محکمہ خوراک سے گندم خریداری کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لے رہے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی کاوشوں سے بر وقت ہدف حاصل کر لیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔