ویب ڈیسک: مراکش میں ایک ہی خاتون کے ہاں 9 بچوں کی پیدائش، صحت مند بچوں کی پیدائش پر ڈاکٹر حیران۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش میں ایک خاتون نے خیروعافیت کے ساتھ ایک 9 صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔ خاتون کا نام حلیمہ ہے اور افریقہ کے ملک مالی سے ہیں۔ ان کی عمر 25 سال ہے۔ مالی حکومت کی جانب سے ان کو ڈلیوری کے لیے مراکش منتقل کیا گیا جہاں پر بہتر سہولتیں موجود ہیں۔خاتون کی الٹراساؤنڈ رپورٹ کو دیکھتے ہوئے 7 بچوں کی توقع کی ظاہر کی جا رہی تھی۔ لیکن ڈلیوری کے وقت جب 9 بچوں کی پیدائش ہوئی تو سب حیرت میں مبتلا ہو گئے۔ خاتون کے اہل خانہ ایک ہی وقت میں نو بچوں کے جنم پر خوشی نہال ہو گئے۔بیک وقت خاتون نے پانچ بیٹیوں اور چار بیٹوں کو جنم دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں سات بچوں کا جنم بھی کم کم ہی ہوتا ہے مگر حلیمہ کے ہاں نو بچوں کا جنم تو شاید شاذ و نادر ہی دوبارہ سامنے آئے۔ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ نو بچوں کی پیدائش میں کافی پیچیدگیوں کا سامنا ہوتا ہے مگر ان نو بچوں کے جنم کے لیے کیے جانے والے آپریشن میں کسی قسم کی کوئی پیچیدگی دیکھنے میں نہیں آئی۔