وزیر اعظم پاکستان نے آج سفراء سے خصوصی خطاب کیا جس میں انھوں نے واضح کیا کہ پاکستانی سفارتخانےجیسےچل رہے ہیں ،مزیدنہیں چل سکتے، سفارت خانوں کا نو آبادیاتی دور والا رویہ کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا.وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پاکستان کے حکومتی وفود دو سے تین مراحل میں سعودی عرب پہنچیں گے۔پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ، لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ سمیت سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔پی پی 84 میں آج ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل مکمل کیا گیا جس میں یونین کونسل جوڑا کلاں کے عوام نے احتجاجاً اس عمل میں حصہ نہ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے مسائل حل نہیں کیے جاتے اس لیے ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب، آرمی چیف کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، باہمی دلچسپی، افغان امن عمل اور علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ دفاع، سکیورٹی اور افواج کے درمیاں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی کراچی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کورونا وائرس کا شکار، دعا بھٹو نے خود کو گھر میں کورنٹائن کرلیا ہے۔