شرح سود ایک فیصد اضافے کے بعد 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، شرح سود8 اعشارئیہ سات پانچ سےبڑھ کر 9ا عشارئیہ سات پانچ فیصدہوگئی،مانیٹری پالیسی جاری کردی گئی،پالیسی 2 ماہ کی بجائے 24 جنوری تک ہو گی،اسٹیٹ بینک کےمطابق نومبر میں مہنگائی 11.2 فیصد تک ہو گئی تھی،سودمیں اضافہ مہنگائی میں کمی کرنےکےلیےکیاگیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی یا نہیں ؟فیصلہ کل ہوگا،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں 8 سے 10 روپے فی لٹر کمی کی سمری تیار کر لی،قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عالمی منڈی میں گرتی ہوئی تیل کی قیمتوں کو دیکھتے ہو ئے کیا گیا وزیراطلاعات فوادچودھری نے پاکستان کوسستاترین ملک قراردے دیا،کہاٹماٹر،مرغی اورآلوکی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،کم آمدنی والے افراد کوآٹا،دالیں اورگھی 30 فیصدکم قیمت پرملےگا، سندھ میں آٹا پورے ملک کے مقابلے میں مہنگا مل رہاہے پی ٹی آئی حکومت 3 سال میں ملک کومہنگائی،غربت اوربےروزگاری کےسمندرمیں ڈبوچکی ہے،اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی حکومتی کارکردگی پرکڑی تنقید،کہا پاکستان میں بھارت سےدگنی مہنگائی ،دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا،کیایہی تبدیلی ہے؟تحریک انصاف عوام سے انتقام لے رہی ہے الیکشن کمیشن کوای وی ایم فراہم کرنےکےلئےتیارہیں،الیکشن کمیشن الیکڑانک ووٹنگ مشین کے لیےشرائط پرمبنی ٹینڈرجاری کرے،وزیر اطلاعات فوادچودھری نےکہاای وی ایم کےلیےتمام سیاسی جماعتوں کومثبت کرداراداکرنا چاہیے،مشین پرالیکشن کرانےکی بات زرداری دورمیں شروع ہوئی، نوازشریف نے بھی 2016 میں ای وی ایم کاتقاضا کیاتھاہم ان کی باتوں کوآگےلےکرچل رہےہیں