پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،13 دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،13 دسمبر 2021
سندھ بلدیاتی ایکٹ کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا، بلدیاتی بل پر تنقید کرنا جائز ہے لیکن جھوٹ بولنے کا کسی کو حق نہیں، بل کو سندھ اسمبلی نے بھاری اکثریت سے منظور کیا، بلاول بھٹو زراری کہتے ہیں مخالفین یاد رکھیں پیپلزپارٹی پاکستان زندہ آباد کہنے والی جماعت ہے، کراچی کے عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں، اب پتنگ اڑےگی نہ بلا، صرف تیر چلے گا قانون کی حکمرانی جرائم پیشہ افرادکوآگےآنےسےروکتی ہے،ملک میں چھوٹاساطبقہ امیراور باقی سب غریب ہورہےہیں،وزیراعظم عمران خان کہتےہیں قربانیاں دینےکےباوجودکبھی بھی مغرب نےہمیں کریڈٹ نہیں دیا،کوئی بھی مذہب دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا،نائن الیون کےبعداسلام کودہشتگردی کے ساتھ جوڑدیاگیا،90 کی دہائی سےقبل پاکستان تیزی سےاوپرجارہاتھا سانحہ سیالکوٹ جیسےواقعات کوسختی سےروکا جائے، وزیراعظم کی پرتشددواقعات کےخلاف سخت ایکشن لینےکی ہدایت،کہاآئندہ ایسےواقعات کےخاتمےکےلیےعملی اقدامات کیےجائیں،وزیراعظم سےوزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،عمران خان کوسانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات پرپیش رفت بارےبریفنگ دی گئی، گورنرپنجاب چودھری سرور نے بھی دورہ برطانیہ پر بریفنگ دی کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات سے متعلق حکومت غلطی نہ کرے، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات بڑا سوالیہ نشان ہے، پارلیمان میں مشاورت کی جائے، دہشت گردوں کے لیے پاکستان میں کوئی سپیس نہیں ہونی چاہیے،پاکستان کے آئین، رٹ پرآنچ نہیں آنے دیں گے پاکستان کے جھنڈے تلے امن سے رہنے کی ذمہ داری لینے والوں سے بات ہو سکتی ہے،ابھی کوئی بات چیت فیصلہ کن مراحل میں نہیں ہے، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ووٹنگ مشین پراپوزیشن کی مخالفت کا سامنا کرنے کے لیے تیارہیں،23 مارچ کو اسلام آبادمیں پریڈ ہوتی ہے،اگریہ قانون ہاتھ میں نہیں لیں گےتوقانون بھی انہیں ہاتھ میں نہیں لےگا

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔