ایف آئی اے کا فرح شہزادی کوگرفتارکرنے کافیصلہ

ایف آئی اے کا فرح شہزادی کوگرفتارکرنے کافیصلہ
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے فرح شہزادی کو گرفتار کرنے کافیصلہ کرلیا۔ فرح شہزادی کے خلاف ایف آئی اے میں کیس کامعاملہ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے فرح شہزادی کوگرفتارکرنے کافیصلہ کرلیا ۔ فرح شہزادی اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔ ایف آئی اے نے گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول کو خط لکھا گیا ہے ۔ خط میں انٹرپول کوگرفتاری کیلئے تعاون کرنے کی اپیل کی گئی۔ ایف آئی اے نے انٹرپول سے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی استدعا کردی ہے، خط میں فرح شہزادی کے خلاف درج مقدمے کاحوالہ بھی دیاگیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔