سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے کو،میجر ریٹائرڈ نوید الرحمان اور انکی فیملی کااظہار خیال

کیپشن: سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے کو میجر ریٹائرڈ نوید الرحمان اور انکی فیملی کااظہار خیال

پبلک نیوز: سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر چمک آپریشن سیاچن کے ہیرو میجر ریٹائرڈ نوید الرحمان اور انکی فیملی نے اظہار خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر چمک آپریشن کے ہیرو میجر ریٹائرڈ نوید الرحمان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جو حالات ہوئے میں یہ سمجھتا ہوں کہ ایسا کام کوئی پاکستانی نہیں کر سکتا،شہید کے بارے میں قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ شہید کبھی نہیں مرتے وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، ان ماؤں اور فیملیز کو میرا سلام ہے جنہوں نے اپنے بچے وطن کے لیے قربان کیے۔

میجر ریٹائرڈ نوید الرحمان نے مزید کہا کہ ہماری فوج دنیا کی وہ واحد فوج ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے جوان قربان کر رہی ہے،جو قومیں اپنے شہیدوں کی قدر نہیں کرتیں وہ ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔

مسز میجر ریٹائرڈ نوید الرحمان نے کہا کہ لوگوں کا فوج کے بارے میں جو منفی نظریہ ہے وہ بہت  غلط اور یکطرفہ ہے، جب ایک فوجی شہید ہوتا ہے اور اس کی میت وطن کے پرچم میں لپٹی ہوئی گھر آتی ہے تو اس کے خاندان کے جذبات کا اندازہ کوئی بھی نہیں لگا سکتا،ہم جو آرام سے راتوں کو اپنی نیند پوری کرتے ہیں وہ فوج کی انہی قربانیوں کی بدولت ہے۔

مسز میجر ریٹائرڈ نوید الرحمان نے مزید کہا کہ کچھ گندی مچھلیاں ہیں جو ہمارے پورے نظام کو گندا کر رہی ہیں،ہمیں 1965 کی جنگ والا جذبہ دوبارہ سے جگانا ہوگا،ہم سب ایک قوم ہیں اور کوئی بھی اندرونی بیرونی طاقت ہمیں تقسیم نہیں کر سکتی۔