(ویب ڈیسک ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نےسعودی عرب کے معروف شاعر، ادیب، مصنف شہزادہ بدربن عبد المحسن کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہزادہ بدربن عبد المحسن کی وفات یقینا سعودی عرب ہی نہیں پورے جزیرہ عرب میں ان کے مداحوں کے لئے بڑے غم کی خبر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شہزادہ بدر کا لکھا سعودی عرب کے قومی دن پر سب سے زیادہ سنا جانے نغمہ ان کی یاد ہمیشہ دلاتا رہے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کی قیادت، عوام اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے شہزادہ بدربن عبد المحسن کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔