راولپنڈی ( پبلک نیوز) این سی اور سی اور ریجنز ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے چھاپے۔ کارروائی کے دوران لوکل روٹس آپریٹروں بس اسٹیشنز پر پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز اور مسافروں کی ویکسینیشن چیک کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مختلف روٹس پر 200 سے زیادہ وینز اور بسوں کو بند کر دیا گیا۔۔ این سی او سی کی ویکسینیشن سے متعلق گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ بعض ڈرائیورز کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ویکسینیشن نہ کروانے والے مسافروں کو آن اسپاٹ کین سائنو ویکسین کی ڈوز لگائی گئی۔ راولپنڈی میں میٹرو بس اسٹیشنز کے عملے،ڈرائیورز اور مسافروں کی ویکسینیشن بھی چیک کی گئی۔ راولپنڈی میں میٹرو بس اسٹیشنز کا تمام عملہ ویکسینیشن کروا چکا۔ این سی او سی کے احکامات کے تحت ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو میٹرو بس کے ٹکٹ نہیں دئیے جا رہے۔ میٹرو بس اسٹیشنز پر ویکسین نہ لگوانے والے مسافروں کو آن اسپاٹ کین سائنو کی سنگل ڈوز لگائی گئی۔ بائیکا رائڈرز کا بھی مختلف روٹس پر ویکسینیشن ریکارڈ چیک کیا گیا۔