مسلم لیگ ن نے بدترین سیاسی انتقام کا سامنا کیا

مسلم لیگ ن نے بدترین سیاسی انتقام کا سامنا کیا
لاہور ( پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کسی ادارے کو کمزور کر کے آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ سیکیورٹی اداروں نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ یہ قوم اور مسلم لیگ ن کا نظریہ ہے۔ دشمن باہر بیٹھ کر سازشیں کر رہا ہے کھیل تماشہ بند ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہی پاکستانی قوم کی آواز ہے اور یہی مسلم لیگ ن کا نظریہ ہے۔ کاش عمران خان انتقام کے بجائے کام پر توجہ دیتے۔ مجھے 2 سال جیل میں رکھا گیا، منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے۔ مسلم لیگ ن نے بدترین سیاسی انتقام کا سامنا کیا۔ بد ترین انتقام کے باوجود کسی ادارے سے لڑائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن باہر بیٹھ کر سازشیں کر رہا ہے، کھیل تماشہ بند ہونا چاہیے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک کی سمت کا تعین کرنا چاہیے۔ جمہوریت میں ون مین شو نہیں چلے گا۔ نئے پاکستان کا خواب چکنا چور ہوگیا، پرانہ ہی واپس کر دیں۔ ہم کسی ادارے کو کمزور کر کے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ جب ڈاکٹر کہیں گے نواز شریف ٹھیک ہیں وہ واپس آجائیں گے۔ پنڈروا پیپرز کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہئیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔