’حکومت کی انتخابی اصلاحات پسند نہیں تو اپنی لے آئیں‘

’حکومت کی انتخابی اصلاحات پسند نہیں تو اپنی لے آئیں‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے آرڈیننس کا مسودہ مکمل ہو چکا۔ انتخابی اصلاحات پراپوزیشن موثر جواب نہیں دے رہی انہیں حکومت کی انتخابی اصلاحات پسند نہیں تو اپنی لے آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس مکمل ہوگیا ، بدھ کو لے آئیں گے۔ اپوزیشن کے پاس ایسا کوئی قائد حزب اختلاف نہیں جو کرپشن سے پاک ہو۔ شہباز شریف نیب کے ملزم ہیں۔ ان سے پوچھ کر چیئرمین نیب نہیں لگایا جاسکتا۔ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔ ایک کیٹیگری وہ ہے جس نے آف شور کمپنی ظاہر کی۔ دوسری کیٹیگری وہ ہے جس نے کمپنی بنائی اور منی لانڈرنگ کی۔ تیسری کیٹیگری وہ ہے جس نے آف شور کمپنی ظاہر ہی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انسپکشن سیل آف شور کمپنی قانونی،غیر قانونی ہونے کاجائزہ لے گا۔ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن موثر جواب نہیں دے رہی۔ انتخابی اصلاحات پراپوزیشن موثر جواب نہیں دے رہی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔