شاداب کی سالگرہ پرکھلاڑیوں نے دوران پرواز کیک کاٹا اور تصاویر بنائیں

شاداب کی سالگرہ پرکھلاڑیوں نے دوران پرواز کیک کاٹا اور تصاویر بنائیں
قومی آل راؤنڈرشاداب خان کی سالگرہ ایک منفرد انداز میں‌ منائی گئی ،کھلاڑیوں نےدوران پرواز ہی سالگرہ کا کیک کاٹا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان آج اپنی 24ویں سالگرہ منارہے ہیں انہیں قومی کرکٹرز اور شائقین کی جانب سے جنم دن کی مبارک باد دی جارہی ہے.کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ جاتے ہوئے ہی‌ دوران پرواز کیک کاٹا اور ہلاگلہ بھی کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نےشاداب خان کی سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نائب کپتان شاداب خان کی سالگرہ سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ جاتے ہوئے سفر کے دوران جہاز میں منائی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔