ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق لاہور پہنچ گئے

ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق لاہور پہنچ گئے
لاہور( پبلک نیوز) ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق لاہور پہنچ گئے۔ مصباح الحق نے جمیکا میں قرنطینہ کی مدت چند روز قبل مکمل کی تھی۔ قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے پر مصباح الحق کو سفر کی اجازت ملی تھی۔قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے دورہ پر تھی جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عالمی وبا میں مبتلا ہو گئے تھے۔ جس کے بعد انھوں نے خود جمیکا میں قرنطینہ کر لیا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ ان کی ٹریٹمنٹ بھی جاری تھی۔ خیال رہے کہ قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آنے پر مصباح الحق کو سفر کی اجازت ملی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔