عمران خان پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام جیسا بنانے کی کوشش کر رہےہیں

عمران خان پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام جیسا بنانے کی کوشش کر رہےہیں
اسلام آباد: پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بیان میں کہا ہےکہ عمران خان دفاعی ادارے اور اس کے کمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں، ایک بار پھر ثابت ہوا عمران خان اس ملک، اس کی معیشت، سیاست اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے انگائیڈیڈ میزائل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اعلیٰ افسران کو نشانہ بنانا، اداروں کے ارکان کو حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفکیٹ دینا اس انارکیسٹ کی پہچان ہے، عمران خان انتشار و افراتفری پھیلا کر پاکستان کو افغانستان، لیبیا اور شام جیسا بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی محب وطن قوتیں عمران خان کو اس کے مذموم عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گی، مسلح افواج نے ملک کے دفاع کے لیے بےمثال قربانیاں دی ہیں، پورا ملک اور اس کے عوام پاکستان کی سلامتی کی کاوشوں میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔