چینی کی قیمتو ں میں استحکام لانے، سٹے آرڈرز خارج کرانے کیلئے فوری اپیل دائر کی جائے، محسن نقوی

چینی کی قیمتو ں میں استحکام لانے، سٹے آرڈرز خارج کرانے کیلئے فوری اپیل دائر کی جائے، محسن نقوی
لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ چینی کی قیمتو ں میں استحکام لانے کے لئے سٹے آرڈرز خارج کرانے کے لئے فوری طورپر اپیل دائر کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا، سیکرٹری خوراک نے چینی کی قیمتوں میں اضافے اور لاہور ہائی کورٹ کے 2سٹے آرڈرز کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے سٹے آرڈرز کے باعث شوگر ملز کا ریکارڈ نہیں حاصل کر رہے۔ سٹے آرڈرز کے باعث چینی کے ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔ چینی کی قیمتو ں میں بے پناہ اضافہ ہواہے جس سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ پنجاب حکومت نے سٹے آرڈرزختم کرانے کے حوالے سے فوری اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ محسن نقو ی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو اپیل دائر کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں ہیں۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ چینی کی قیمتو ں میں استحکام لانے کے لئے سٹے آرڈرز خارج کرانے کے لئے فوری طورپر اپیل دائر کی جائے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔