نئی دہلی میں گھروں پر مسافر طیارے کے پرزے آگرے، خوف کی لہر

‘Airplane part’ falls in Delhi’s Shankar Vihar
کیپشن: ‘Airplane part’ falls in Delhi’s Shankar Vihar
سورس: google

ویب ڈیسک : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وسنت وہار علاقے میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب آسمان سے گذررہے طیارہ سے علاقہ میں دھاتی ٹکڑے لوگوں کے گھرو ں پر آ گرے۔

 واقعہ کے بعد شہر میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور افواہوں کابازار گرم ہوگیا تاہم شہریوں نے فوری طور پر دہلی پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ 

 جس پر دہلی پولیس نے متعلقہ واقعہ سے متعلق طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد اس معاملے میں کارروائی کی جائے گی۔

دراصل بتایا جا رہا ہے کہ آسمان سے دھات کا ٹکڑا گرنے سے پہلے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بحرین کے لیے ایک طیارہ ٹیک آف کرچکا تھا۔ لوگوں نے بتایا کہ وسنت وہار علاقے کے اوپر سے گزرتے ہوئے کچھ گھروں پر طیارے سے دھات کے ٹکڑے گرے، جس پر انہوں نے حیرت کا اظہار کیا۔ جس کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

لوگوں کا خیال تھا کہ جہاز میں فنی خرابی کی وجہ سے انجن کے ٹکڑے نیچے گرے۔ تبھی پولیس کو معاملے کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی اور کچھ مشکوک ٹکڑے برآمد کئے۔

 تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ اس طیارے کا کوئی ٹکڑا تھا جو بحرین جا رہا تھا۔ 

ڈپٹی کمشنر آف پولیس روہت مینا نے کہا کہ متعلقہ طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ طیارے میں کوئی خرابی ہے یا نہیں۔ دوسری جانب ڈی جی سی اے نے بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ایئر انڈیا کا بیان: معاملے کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز IX145 نے رات 8:48 بجے بحرین کے لیے ٹیک آف کیا تھا، جس کے بعد جہاز کو رات 9:10 پر گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔ اس میں کسی مسافر کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ اترنے کے بعد دہلی پولیس کو اس معاملے میں پی سی آر کال موصول ہوئی۔ تاہم، تکنیکی ٹیم کو جانچ کے دوران ہی پتہ چلے گا کہ لوہے کے ٹکڑے ایئر انڈیا طیارے کے تھے یا نہیں۔

Watch Live Public News