خاتون کا نشانہ بنانے والے اہلکار کو معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے ٹویٹر اکاونٹ پر بتایا گیا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق اس خاتون پر تشدد کرنے والے اہلکار کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ معطلی کے بعد محکمانہ کاروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک قصور کی حدود میں واقع تھانہ کھڈیاں کے پولیس اہلکار جمیل خان کی ویڈیو وارئرل ہو ئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اہلکار نے خدیجہ بی بی نامی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ویڈیو کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔