دبئی : بالکونی پر عریاں فوٹو شوٹ کرنے والی لڑکیاں گرفتار

دبئی : بالکونی پر عریاں فوٹو شوٹ کرنے والی لڑکیاں گرفتار

ویب ڈیسک: میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس نے لڑکیوں کے ایک گروپ کو عریاں تصاویر کھینچنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

دبئی پولیس نےاس گروپ کو کسی عوامی جگہ پر بے حیائی کا ارتکاب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یاد رہے کہ آن لائن شائع کردہ ویڈیو اور تصاویر میں دکھایا گیا تھا کہ گھر کی بالکونی پر برہنہ خواتین کی تصویر کھینچی جا رہی ہے۔ روسی قونصل خانے کے مطابق گرفتار لڑکیوں میں 8 روسی خواتین بھی شامل ہیں۔ قونصل خانے نے اس گروپ کے خلاف الزامات کو سنگین نوعیت کا قرار دیا ہے۔

دبئی کے قوانین کے مطابق عوامی مقامات پر بے حیائی کے الزامات پر چھ ماہ قید اور 5000 درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوٹنگ کے نگران کو 18 ماہ قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کا رویہ متحدہ عرب امارات کے معاشرے کی اقدار اور اخلاقیات کی عکاسی نہیں کرتا ہے۔ امارات میں رہنے والے تمام افراد ملک کے قوانین کے تابع ہیں ، اور غیر ملکی سیاحوں کے لی بھی کوئی استثنا نہیں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔