کراچی (پبلک نیوز) جناح اسپتال کراچی سے متعلق سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، سندھ حکومت نے جناح اسپتال کراچی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو وفاقی حکومت کےساتھ رابطوں سےروک دیا۔ سندھ حکومت نے کہا ہے کہ جناح اسپتال بورڈ آف گورنرز اور اسکا اجلاس غیر قانونی ہے۔ سندھ حکومت نے خط کے ذریعہ وفاقی حکومت کو فیصلہ سے متعلق آگاہ کر دیا۔ وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت جناح اسپتال بورڈ آف گورنرز کا اجلاس کو تسلیم نہیں کرتی۔ وفاقی حکومت فوری طور پر جناح اسپتال بورڈ آف گورنرز اجلاس کو منسوخ کرے۔ سندھ حکومت نے ڈاکٹر سیمی جمالی کو جناح اسپتال بورڈ آف گورنرز اجلاس میں شرکت سےروک دیا۔ وفاقی حکومت کے قائم کردہ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس جمعرات کو طلب کر رکھاہے۔