خیبر پختونخوا حکومت نے آن لائن سیلز ٹیکس ادائیگی کی سہولت دیدی

خیبر پختونخوا حکومت نے آن لائن سیلز ٹیکس ادائیگی کی سہولت دیدی
پشاور (پبلک نیوز) حکومت خیبر پختونخوا کا ایک اور شاندار اقدام، خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے خدمات پر سیلز ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کے معاہدے کی تقریب، حکومت خیبر پختونخوا، اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور ون لنک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت و خزانہ تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ اب کسی بھی جگہ سے کسی بھی بینک کی آن لائن ایپلیکیشن سے سیلز ٹیکس ادا کیا جا سکے گا۔ آن لائن پورٹل سے تاجر برادری کے لیے ٹیکسز جمع کرانے میں آسانی ہو گی۔انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں اور دفاتر میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تاجروں کے مسائل کم ہوں گے اور شفافیت آئے گی۔ خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے گزشتہ سال ٹیکسز کی مد میں 17 ارب کے محصولات اکھٹے کیے۔ رواں سال صوبائی محصولات 21 ارب تک پہنچنے کی امید ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں ریونیو 120 فیصد بڑھا۔ کورونا کی وجہ سے صوبے میں 30 ٹیکسز کے ریٹ میں کمی کی گئی۔ ٹیکسز ریٹ میں کمی کے باوجود محصولات بڑھے ہیں۔ترجمان صوبائی حکومت کامران بنگش نے کہا کہ صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا آپشن بالکل آخری آپشن ہو گا۔ صوبے میں اقتصادی سرگرمیوں کو نہیں روک سکتے۔ 2 دن ٹرانسپورٹ، دفاتر میں 50 فیصد حاضری سمیت دیگر اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔