الیکشن کمیشن نے پاکستان میں ووٹرز کی تعداد جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے پاکستان میں ووٹرز کی تعداد جاری کر دی
اسلام آباد (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر رائے دہندگان کی تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار 6 سو 97 تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 6 کروڑ 75 لاکھ 21 ہزار2 سو 57 ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 45 ہزار 5 سو 95 تک پہنچ گئی۔ خیبر پختوانخوا رائے دہندگان کی کُل تعداد 1 کروڑ 99 لاکھ 61 ہزار 4 سو 14 ہے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں 49 لاکھ 19 ہزار 4 سو 57 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد رائے دہندگان کی کُل تعداد 8 لاکھ 76 ہزار 9 سو 74 تک پہنچ گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔