سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی بڑی کمی
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز بڑے اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونا 2 ہزار 142 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز ملک فی تولہ سونےکی قیمت 2ہزار 500 روپے بڑھ کر 2 لاھ 17 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی تھی، دس گرام سونے کی قیمت 2142روپے بڑھ کر 186042روپے ہوگئی تھی۔ اس سے ایک روز قبل بھی سونے کی قیمت میں 5600 کا اضافہ ہوا تھا ۔جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

ڈالر کی قیمت: مسلسل گراوٹ کے بعد روپے کی قدر بحال ہونے لگی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 43 پیسے کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 284 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 290 روپے میں فروخت ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج:

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی رہی، 40 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 633 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 350 پر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران 5 ارب 11 کروڑ مالیت کے 17 کروڑ سے زیادہ شیئرز کا لین دین ہوا، مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے شئیرز میں لین دین ہوا۔ 253 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتیں بڑھیں، 79 کمپنیوں کے شیئرز گرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔