ویب ڈیسک: وفاق اور پنجاب کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا جبکہ ان میں مزید اضافہ کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق عید الفطر کی تعطیلات کو پورا کرنے کے لیے موسم بہار کی تعطیلات میں توسیع کی گئی ہے جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے 15 اپریل کو دوبارہ کھلیں گے۔ کیو نکہ 13 اپریل کو ہفتہ بنتا اور 14 کو اتوار ہے اس مناسبت سے 15 کو تعلمی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔
ایلیمنٹری اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے الگ الگ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو عید کی تعطیلات اور 13 اپریل (ہفتہ) تک بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل سے 12 اپریل 2024، (بدھ سے جمعہ تک) تک چھٹیاں ہوں گی۔ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل سے 13 اپریل 2024 تک(بدھ سے ہفتہ تک) تعطیلات ہونگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے یکم اپریل سے 8 اپریل تک موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا
حکومت نے تمام پرنسپلز، ہیڈ ٹیچرز اور کلریکل سٹاف کو ہدایت کی تھی کہ وہ چھٹیوں کے دوران مفت نصابی کتب کی تقسیم کی نگرانی کریں اور انرولمنٹ مہم کے دوران نئے طلباء کے داخلے کے عمل کو جاری رکھنے کو یقینی بنائیں۔