اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر فائرنگ سے جاں بحق

اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر فائرنگ سے جاں بحق
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گاڑی کے قریب فائرنگ، صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی نکلتے ہی ہوا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی تقریب میں موجود تھے۔ عثمان بزدار کے نکلتے ہی حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔ حملہ آور گھات لگائے ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ کے نکلتے ہی حملہ ہو گیا۔ دعوت ولیمہ کو منسوخ کر دیا گیا۔ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ابھی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ اسد کھوکھر کے صاحبزادے کا ولیمہ ڈیفنس کے علاقہ میں منعقد کی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی اپنی گاڑی میں بیٹھے ہی تھے کہ حملہ آور نے فائرنگ کر دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ پیغام میں بتایا ہے کہ ابھی وزیراعلی پنجاب سے بات ہوئی ہے۔ وہ خیریت سے ہیں۔ اور اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے بالکل قریب آ کر فائرنگ کی۔ وزیراعلیٰ کی سیکورٹی کی جانب سے حملہ آور کو قابو میں لے کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ بدقسمتی سے اسد کھوکھر کے بھائی اس حملہ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ آج ہی اسد کھوکھر کو دوبارہ صوبائی وزیر بنائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔