کولکتہ: خاتون ڈاکٹر ریپ اور قتل کیس میں اہم پیشرفت

کولکتہ: خاتون ڈاکٹر ریپ اور قتل کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: کولکتہ: خاتون ڈاکٹر ریپ اور قتل کیس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک : کولکتہ ڈاکٹر ریپ, قتل کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم سنجے رائے کے دانتوں کے   امپریشن لے لئے گئے،   ٹرینی ڈاکٹر کے سارے جسم پردانتوں کے کاٹنے کے نشان تھے۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے حکام نے  ملزم سنجے رائے کے دانتوں کے   امپریشن لے لئے ہیں ۔

 یادرہے گرفتار ملزم  آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری کے قتل میں  ملوث ہے۔

 سی بی آئی اہلکار  کا کہنا ہے کہ سنجے رائے کے دانتوں کے   امپریشن، کیس میں ثبوت کے طور پر ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔   کیونکہ خاتون کے جسم پر کاٹنے کے نشانات تھے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کا تذکرہ کیا گیا ہے۔  اب ان  نشانات کو ملزم کے دانتوں کے  امپریشنز کے ساتھ  میچ کرنا ہے۔

کولکتہ پولیس کا شہری رضاکار سنجے رائے واحد شخص ہے جسے اب تک کولکتہ عصمت دری اور قتل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سی بی آئی افسران نے گرفتار ملزم سنجے رائے سے  دوبارہ تفتیش کی ۔

یہ معاملہ 9 اگست کو اس وقت سامنے آیا، جب آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (آر جی کے ایم سی ایچ) کے ایک سیمینار ہال میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کی لاش ملی۔ اگلے دن، کولکتہ پولیس کے ایک شہری رضاکار کو اس جرم کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔

Watch Live Public News