اسلام آباد: حکومت نے پاکستان ٹیم کو بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیئے، اسی موقف کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ پاک بھارت تعلقات بین القوامی کھیلوں کے مقابلوں پر حائل نہیں ہوں گے، ہمیں ابھی بھی پاکستان ٹیم کی سیکورٹی پر تحفظات برقرار ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اور بھارتی اتھارٹیز کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا، پر امید ہیں کہ پاکستان ٹیم کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔