ہائی جمپ کی رکارڈ ہولڈراتھلیٹ اولمپک مقابلےکےدوران سو گئیں

ہائی جمپ کی رکارڈ ہولڈراتھلیٹ اولمپک مقابلےکےدوران سو گئیں

ویب ڈیسک: ہائی جمپ کی رکارڈ ہولڈراتھلیٹ اولمپک مقابلےکےدوران سو گئیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو 2024 پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی ہائی جمپ میں عالمی ریکارڈ ہولڈر  جیرو سلیوا ماہو شیک  نے اس وقت توجہ حاصل کرلی جب ان کی مقابلے کے دوران سوجانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ تصاویر میں یوکرینی خاتون کو سبز بستر پر لیٹا دیکھا گیا اور وہ یا تو سو رہی تھی یا سوچ رہی تھی۔

ماہو شیک نے اتوار کو اپنے معمول کا اس وقت فائدہ اٹھایا جب انہوں نے زمین پر گرے بغیر دو میٹر اونچی بار کو عبور کیا اور طلائی تمغہ جیت لیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ماہوشک کا یہ معمول 2018 میں شروع ہوا تھا۔ اس سال انہوں نے یوتھ اولمپک گیمز میں اونچی چھلانگ کا مقابلہ جیتا تھا۔ اس کے کوچ سرگئی سٹیپانوف نے مشورہ دیا تھا کہ وہ چھلانگ کے درمیان طویل عرصے تک آرام کریں۔ ماہو شیک کی ٹانگوں میں خون جما اور اسی طرح انہیں سلیپنگ بیگ کا خیال پیدا ہوا اور پھر یہ ان کی عادت بن گئی۔ یوکرینی خاتون اب جب بھی اونچی چھلانگ کے علاقے میں داخل ہوتی ہیں تو وہ ایسا ہی معمول اپناتی ہے۔

Watch Live Public News